• news

ایل سی سی اے کے انتخابات کیلئے 45 کلبوں کی طرف سے خواجہ ندیم کی حمایت کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ زون نے صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم احمد کو آئندہ الیکشن کےلئے اپنی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز مہران کرکٹ گراونڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امتیاز کرکٹ کلب، شاہ کمال کرکٹ کلب، شاہ فیصل کرکٹ کلب، ٹاﺅن شپ وائٹس، سٹی جمخانہ، کرکٹ سینٹر، ماڈل ٹاﺅن وائٹ، ماڈل ٹاﺅن کرکٹ کلب، ماڈل ٹاﺅن جمخانہ، ینگ ماڈل ٹاﺅن، پی اینڈ ٹی جمخانہ، ینگ پی اینڈ ٹی جمخانہ، پاورفل اینڈ ٹائیگرز کرکٹ کلب، کرشن نگر جمخانہ، ینگ کرشن نگر جمخانہ، ویلنشیاءکرکٹ کلب، یوسلم کرکٹ کلب، وکٹوریہ جمخانہ، دہلی جمخانہ، وحدت ایگلٹس، ینگ مزنگ جمخانہ، برائٹ مارننگ کرکٹ کلب، ساندہ کرکٹ کلب، ینگ لدھیانہ، سمن آباد کرکٹ کلب، میاں اقبال میموریل کرکٹ کلب، اقبال ٹاﺅن جمخانہ، الحلال کرکٹ کلب، راشد میموریل کرکٹ کلب، مزنگ جمخانہ، البلال کرکٹ کلب، اسلامپورہ ایگلٹس، نیوپرنس کرکٹ کلب، رام نگر کرکٹ کلب، نیشنل جمخانہ، نیونیشنل جمخانہ، چوبرجی ایگلٹس، ینگ چوبرجی کرکٹ کلب، برادرز کرکٹ کلب، سنت نگر کرکٹ کلب، خضرا کرکٹ کلب اور اینکر کرکٹ کلب ویسٹ زون کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے رائے ذوالفقار احمد نے کہا کہ ویسٹ زون کی 45 کرکٹ کلبیں خواجہ ندیم احمد کو آئندہ ہونے والے الیکشنوں میں کامیاب کروائیں گی انہوں نے کہا کہ خواجہ ندیم احمد کی گزشتہ تین سال کی خدمات سب کے سامنے ہےں۔ انہوں نے شبانہ روز محنت کے ساتھ لاہور کی کرکٹ کو ایک نیا مقام دیااور کلب کرکٹ کو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کھلاڑیوں کے لےے گراﺅنڈز مہیا کےے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ماضی میں گراﺅنڈ نہ ہونے کے برابر تھے اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں ایک ریکارڈ ساز ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع دئیے اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا اور کھلاڑیوں کو بجا طور پر فائدہ پہنچا۔ خواجہ نندیم کی کرکٹ کے کھیل میں خدمات کو دیکھتے ہوئے ویسٹ زون کی 45 کرکٹ کلبوں نے خواجہ ندیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم خواجہ ندیم کو ہر ممکن طریقے سے کامیاب کروائیں گے۔ اس موقع پر صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم احمد نے کہا کہ ہم نے بغیر کسی لالچ کے نیک نیتی کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کےلئے گذشتہ تین سالوں میں خدمات انجام دی ہےں تاکہ کھلاڑیوں کو فائدے پہنچیں۔ ہماری ہر ممکن کوشش تھی کہ لاہور کرکٹ کو کھویا ہوا مقام دلا سکیں اور اس میںکامیاب بھی ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن