• news

گوادر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے: وزیراعظم کھوسو

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ گوادر کو ملک کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں سڑکوں کی مجموعی طوالت بارہ ہزار کلومیٹر ہے جس میں سے چارہزار پانچ سو پینسٹھ کلومیٹر طویل سڑکیں بلوچستان میں ہیں۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایاگیا کہ امریکی حکومت نے کوئٹہ چمن شاہراہ کیلئے نوکروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن