لاہور ائرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر سے 24 کروڑ کا سونا برآمد، گرفتار کر لیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دبئی جانے والے نجی طیارے کے مسافر سے 24 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ ملزم نے سونا مختلف بیگوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔