اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجی افسر قتل
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون ٹو میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کو اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق میجر (ر) انور الدین جس کی عمر 80 سال سے زائد تھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے گھر میں رہ رہا تھا اتوار کی صبح ان کا ڈرائیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہوا ور تقدی اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لیں، مزاحمت پر انہوں نے میجر (ر)انور الدین کے سر پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا ۔واقعہ کے بعد مبینہ قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔