چین: ہوٹل اور انٹرنیٹ کیفے میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک
بیجنگ (این این آئی) وسطی چین میں ایک ہوٹل اور انٹرنیٹ کیفے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔فائر فائٹرز اور سرکاری میڈیا کے مطابق آگ پہلے انٹرنیٹ کیفے میں لگی۔