• news

قومی وطن پارٹی نے انتخابات کیلئے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا

پشاور (ثناءنیوز) قومی وطن پارٹی نے انتخابات کے لئے اپنے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا ہے، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا التوا نہیں چاہتے، پنجاب اور سندھ میں وہ صورتحال نہیں جو خیبرپی کے میں ہے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاﺅ نے الیکشن 2013ءکے لئے پارٹی کا 12نکاتی منشور پیش کیا۔ آفتاب شیر پاﺅ کا کہنا تھا کہ خطے میں مکمل اور دیرپا امن کا قیام پہلی ترجیح ہے۔ سول اور ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کی ضرورت ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پن بجلی پیداواری منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کی جائیگی۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پرامن کراچی پر یقین رکھتی ہے۔ کراچی میں پختونوں کی حالت زار بہتر بنانا ان کے پارٹی منشور کا حصہ ہے۔ پختون کراچی میں اقلیت نہیں بلکہ اکثریت میں ہیں۔ ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کی جائیگی جبکہ قبائلی علاقوں میں عدلیہ اور مقننہ کو الگ کیا جائے گا۔
 
انتخابات

ای پیپر-دی نیشن