• news

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک شکیل اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملک شکیل اعوان کو این اے 55 سے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ این اے 60 چکوال سے میجر طاہر اقبال کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ این اے 62 جہلم‘ چودھری خادم حسین این اے 63 جہلم سے اقبال مہدی کو پارٹی ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی 6 کو اوپن کردیا گیا ہے۔ اس حلقہ سے چودھری نثار علی خان اور سرفراز افضل امیدوار ہیں۔ دونوں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ چودھری نثار علی خان کی درخواست پر پی پی 6 میں مسلم لیگ (ن) کسی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے رہی۔ ذرائع کے مطابق پی پی 10 سے ملک افتخار کو دوبارہ پارٹی کا ٹکٹ دے دیا گیا تاہم پی پی 13 کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اس نشست پر ملک غلام رضا اور سجاد خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن