موقع ملا تو ملک بھر میں طلبہ یونینز کے انتخابات کرائیں گے: مشرف
اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہیں موقع ملا تو وہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائیں گے۔ میرے دور میں تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوا اور اعلی تعلیم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہوا تھا۔ بھارتی قیادت سے ملاقات میں تجارتی سہولیات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کر دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ا پنے فارم ہاﺅس میں انجمن طلباءاسلام پاکستان کے صدر سعید احمد ظفر کھچی کی قیادت میں تنظیم کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص پراپیگنڈے کے تحت میری کردار کشی کی جا رہی ہے گھبرانے والا نہیں ہر سطح پر اپنے آپ کو پیش کر کے ثابت کر رہا ہوں کہ میں پاکستان کا خیر خواہ ہوں۔ مشرف نے کہا کہ میں نے وزیراعظم من موہن سنگھ اور واجپائی کو کہا تھا کہ اس وقت تک انہیں پاکستان کے راستے افغانستان سے تجارت کیلئے سہولت نہیں دی جائے جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا۔
مشرف