• news

شوگر ملز مالکان کی گنے کے چھوٹے کاشتکاروں کو عدم ادائیگیاں تشویشناک ہیں: جاوید ملک

لاہور (نیوز ڈیسک) شوکر کین گرو ورز ایسوسی ایشن نے گنے کا کرشنگ سیزن ختم ہونے کے باوجود چھوٹے کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ایسوسی ایشن کے کنوینر جاوید ملک نے کہا گنے کا کرشنگ سیزن 2012-13ءختم ہو چکا ہے بڑے کاشتکاروں کو شوگر ملز نے ادائیگیاں کر دی ہیں لیکن چھوٹے کاشتکار جو 90 فیصد گنا کاشت کرتے ہیں انہیں ابھی تک سی پی آرز کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ بعض سی پی آرز کی ادائیگی دسمبر میں ہونا تھی جو ابھی تک نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان مڈل مین کے ذریعے غریب کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں سی پی آرز پر بھی 20 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے جاوید ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں تاکہ غریب کاشتکاروں کو ان کی رقوم کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہو سکے۔
شوگر ملز

ای پیپر-دی نیشن