• news
  • image

پاکستانی موبائل صارفین ایک روپیہ یومیہ بچت سے سالانہ 66 ارب بچا سکتے ہیں : رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) اگر ہر صارف روزانہ 20 روپے کا کم موبائل فون بیلنس استعمال کرنا شروع کردے تو سالانہ 8 کھرب روپے سے زائدکی بچت کی جاسکتی جبکہ ہر پاکستانی شہری صرف ایک روپیہ روزانہ بچت کرنا شروع کردیتا ہے تو 66 ارب روپے سالانہ بچائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی تقریباً 18 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ موبائل فون کے صارفین کی تعداد تقریباً 11 کروڑ 68 لاکھ کے قریب ہے۔ اگر موبائل صارفین روزانہ 20 روپے کا فون بیلنس کم استعمال کریں تو سالانہ 8 کھرب 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی بچت کی جاسکتی ہے۔ اس طرح روزانہ ایک روپیہ بچا کر 365 دنوں میں 65 ارب 70 کروڑ روپے بچائے جاسکتے ہیں۔ اگر صرف ان دونوں بچتوں کو جمع کریں تو سالانہ 9 کھرب 6 ارب 36 کروڑ روپے بچا کر غیر ملکی امداد پر انحصار میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن