کوئٹہ چمن روڈ کی تعمیر نو کیلئے امریکہ 45 ملین ڈالر دے گا
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین حامد علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ چمن روڈ کی ری کنسٹریکشن کےلئے امریکہ 45 ملین ڈالر فراہم کرے گا جس سے پاکستان اور افغانستان کے مابین چلنے والی ٹریفک کے بہاﺅ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چمن سڑک کی ری کنسٹریکشن کےلئے امریکہ نے 30 ملین ڈالرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جس کو بڑھا کر 45 ملین ڈالر تک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاونت سے 57 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی اورتعمیر نو کی جائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔