ساہیوال : 2002ءاور 2008ءکے انتخابات میں کون جیتا کون ہارا
محمد اسماعیل سے ....
ضلع ساہیوال میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساہیوال شہر اور گردونواح کے حلقوں سے جیتنے اور ہارنے والے امیدواران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ حلقہ این اے 125 میں 2002ءکے انتخابات میں امیدواروں نے حصہ لیا۔ آزاد امیدوار رانا طارق جاوید 82855ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ چودھری محمد اشرف ایڈووکیٹ38207 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی کے مہر غلام فرید کاٹھیہ نے 33016 ووٹ حاصل کئے۔ 2008ء سے انتخابات میں کل آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا۔جن کی تفصیل اس طرح ہے مہر غلام فرید کاٹھیہ امیدوار پیپلزپارٹی ان انتخابات میں 38962 ووٹ حغاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ”ن“ کے چودھری محمد اشرف 33110ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔ رانا طارق جاوید ق لیگ کے امیدوار نے 28879 ووٹ حاصل کئے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن ضلع ساہیوال کے سیکرٹری الحاج احسان الحق ادریس 22625 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے۔ حلقہ این اے160 میں 2002 کے انتخابات میں مجموعی طور پر19 امیدواروں نے حصہ لیا پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری نورریز شکور 53174ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے دوسرے نمبر پر، تیسرے نمبر پر سید عمران احمد شاہ مسلم لیگ ن43241، میاں انوار الحق رامے قائداعظم لیگ11671 رہے۔ حلقہ این اے 162 میں 2002 کے انتخابات میں کل پانچ امیدواروں نے حصہ لیا ق لیگ کے رائے عزیز اللہ خان 73918ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ شیخ جاوید رفیع پیپلزپارٹی نے 44807 ووٹ لئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ چودھری اکرم اللہ ایم ایم اے نے 5623 ووٹ حاصل کئے اسی حلقہ این اے 162 کے 2008 میں ہونے والے انتخابات میں کل چار امیدواروں نے حصہ لیا پیپلزپارٹی کے چودھری زاہد اقبال 70634 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ رائے عزیز اللہ خاں آزاد65440 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ این اے 163 کے 2002ءکے انتخابات میں چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان انتخابات کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سابق صدر سردار فاروق احمد لغاری نے بھی حصہ لیا اور انہوں نے 39312 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ بیگم شہناز جاوید پیپلزپارٹی نے 35496 ووٹ حاصل کئے۔ سعید احمد چودھری ق لیگ نے 34356 ووٹ حاصل کئے۔ چونکہ سردار فاروق احمد لغاری ڈیرہ غازی خاں کی نشست بھی کامیاب ہو گئے۔ اس لئے انہوں نے ساہیوال کی اس نشست این اے 163 سے استعفیٰ دیدیا۔ اس نشست پر 2003 میں ضمنی انتخاب ہوئے ان انتخابات میں بھی چار امیدواروں نے حصہ لیا۔ سعید احمد چودھری54961 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے امیدواروں بیگم شہناز جاوید پیپلزپارٹی نے 30227 ووٹ حاصل کئے 2002ءکے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 220 کل پانچ امیدواروں نے حصہ لیا۔ ولائت کھگہ 30364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، پیر مظفر شاہ کھگہ نے 13939 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی حلقہ 221 کی تفصیل کچھ اس طرح ہے اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 150874 جن میں سے 60850 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے رانا آفتاب احمد خان 21641 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ شیخ شاہد حمید ایم ایم اے کے امیدوار نے 18099 ووٹ حاصل کئے ۔ انہی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 222 ملک جلال الدین ڈھکو ق لیگ 32530 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی حسن مرتضٰی شیرازی، پیپلز پارٹی نے 20947 ن لیگ کے ظفر اقبال چودھر ینے 13475 ووٹ حاصل کئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 223 میں اس حلقہ سے پانچ امیدواروں نے حصہ لیا۔ ق لیگ کے ارشد خان لودھی 24762 ووٹ حاصل کر کے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوگئے۔ اس حلقہ سے چودھری حفیظ اختر نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر 21791 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وحید اصغر ڈوگر 26704 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ (ق) لیگ کے شہزاد سعید چیمہ 21725 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ PP-225 چودھری محمد راشد پیپلز پارٹی 35198 کر کے سرفہرست رہے۔ چودھری شہروز پر ق لیگ نے 32244 حاصل کئے۔ حلقہ 226 میں ملک نعمان لنگڑیال نیشنل الائنس 33693 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ صوبائی اسمبلی کے 2008 میں ہونے والے انتخابات حلقہ 220 پیر ولائت شاہ کھگہ ق لیگ 24880 ووٹ حاصل کر کے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوگئے۔ اس حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے والے دوسرے امیدواروں میں سے میر نذر فتیانہ نے (ن) لیگ نے 16522 مظفر شاہ کھگہ ق لیگ نے 24880 مظہر احمد شاہ کھگہ پیپلز پارٹی نے 11081 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر ولائت شاہ کھگہ کی جعلی ڈگری کی بناءپر ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے اس حلقہ سے ضمنی انتخابات کروائے تو پیر ولائت شاہ کھگہ نے اپنے بیٹے خضر حیات کگھہ کو امیدوار بنا دیا۔ ان کا مقابلہ مظفر شاہ کھگہ ق لیگ کے ساتھ ہوا۔ ان انتخابات میں پیر خضر حیات کگھہ نے ن لیگ کے ٹکٹ پر 39539 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ حلقہ PP-221 میں مسلم لیگ ن کے ملک ندیم کامران 36376 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ محمد ذکی چودھری پیپلز پارٹی نے 21739 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ پی پی 222 میں ملک جلال الدین ڈھکو ق لیگ 23249 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ سید امجد حسین شاہ بخاری پیپلز پارٹی 19896 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 223 میں پیپلز پارٹی کے چودھری حفیظ اختر 26163 ووٹ حاصل کر کے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ سالہا سال سے اس نشست سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر وزارتوں کے مزے لوٹنے والے محمد ارشد خان لودھی (ق) لیگ کے ٹکٹ پر حفیظ اختر سے ہار کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ 224 میں شہزاد سعید چیمہ پیپلز پارٹی 36013 ووٹ حاصل کر کے سرفہرست رہے۔ وحید اصغر ڈوگر آزاد نے 28357 ووٹ حاصل کئے ۔ پی پی کے حلقہ 225 میں ق لیگ کے چودھری راشد 36398 ووٹ حاصل کر کے سرفہرست رہے۔ رائے مرتضٰی اقبال آزاد 32216 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمپر پر ڈاکٹر فہیم الرحمن پیپلز پارٹی 6894 تیسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 226 میں ق لیگ کے ملک اقبال احمد لنگڑیال 299955 ووٹ حاصل کر کے سرفہرست رہے جبکہ جمشید عالم چودھری آزاد نے 15373 ووٹ حاصل کئے۔