الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق 11 جنوری کو ہی جاری کیا تھا نیا جاری نہیں کیا گیا، اعلامیہ
اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے بعض اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمشن نے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے الیکشن 2013ءکے لئے کوڈ آف کنڈکٹ 11 جنوری کو ہی جاری کر دیا تھا کوئی نیا کوڈ آف کنڈکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔