• news

آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین کو تبدیل نہ کیا جا سکا

اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین کو تبدیل نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی الیکشن کمشن نے تمام وفاقی اور صوبائی آئی جیز، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب تک تین صوبوں کے آئی جیز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئی جیز اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد بنیامین کی تقرری میں ایک اہم شخصیت کا کردار تھا۔

ای پیپر-دی نیشن