• news

پشاور ہائیکورٹ : فاٹا سیکرٹریٹ میں ڈیڑھ ارب کرپشن کی تحقیقات روکنے کے خلاف حکم امتناعی خارج

پشاور (نیٹ نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کرپشن کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناعی خارج کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں فاٹا سیکرٹریٹ میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ فاٹا سیکرٹریٹ حکام نے ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ تحقیقات جاری رکھی جائیں۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دئیے کہ جسے ہاتھ ڈالو کہتا ہے مجھ سے کچھ نہ پوچھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن