خسرے سے متاثر لاہور میں مزید 87، گوجرانوالہ میں 40 بچے ہسپتال پہنچ گئے
لاہور+ گوجرانوالہ+ علی پور چٹھہ (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) خسرہ سے متاثر لاہور میں مزید 87، گوجرانوالہ میں 40 بچے ہسپتال پہنچ گئے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال میں 24، میوہسپتال میں 30اور نجی ہسپتالوں میں 33نئے مریض بچوں کو لایا گیا۔ ڈاکٹروں اور عملہ کے ناروا سلوک پر والدین سراپا احتجاج، علی پور چٹھہ میں ہیضہ سے درجنوں افراد متاثر، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز خسرے کے 87 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں خسارہ کے نئے 24کیسز، میوہسپتال میں 30 اور دیگر نجی ہسپتالوں میں 33نئے مریض آئے ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ روز شہر بھر اور گردونواح سے خسرے اور گےسٹرو مےں مبتلا 40سے زائد کمسن بچوں کو لاےا گےا، متاثرہ بچوں کی تعداد ذیادہ ہونے کے باعث چلڈرن وارڈ میں ایک بیڈ پر تین، تین بچوں کو لٹا کر طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کئی متاثرہ بچوں کو والدےن اپنے بچوں کو گود مےں اٹھائے گلو کوز کی بوتلےں ہاتھو ں مےں پکڑے کئی کئی گھنٹے کھڑے رہے، بچوں کے ورثاءنے شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مےں ڈاکٹرز ، نرسیں اور دیگر عملہ نے ان کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے بے حد ذلےل و خوار کےا ہے جبکہ چلڈرن وارڈ کے عملہ کی جانب سے ناروا روےہ پر بیشتر والدےن اپنے متاثرہ بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے کر چلے گئے۔ علی پور چٹھہ سے نامہ نگار کے مطابق علی پور چٹھہ اور گردونواح میں ہیضہ کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ شہریوں نے ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بیماری کے سدباب کیلئے مﺅثر اقدامات کئے جائیں۔