• news

شریف برادران کی سکیورٹی کم، 40فیصد پولیس اہلکار واپس چلے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سکیورٹی پر مامور 40فیصد اہلکار لاہور پولیس نے واپس بلا لئے ہیں۔ شریف فیملی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی پر تعینات 263پولیس اہلکاروں میں سے 119اہلکار واپس بلائے گئے ہیں۔ 144پولیس اہلکار ان کی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ شہبازشریف کی سکیورٹی پر 413اہلکار تعینات تھے ان میں سے 193واپس بلا لئے گئے ہیں اور 220اہلکار ان کی اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔ ڈی آئی جی جواد ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سکیورٹی سے 193 اہلکار واپس لے لئے باقی 220 اہلکار ڈیوٹی دیتے رہیں گے۔ نوازشریف سے 119 اہلکار واپس لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن