• news

پی ایس او کا تیل فراہم کرنے سے انکار‘ ریلوے بحران سنگین ہو گیا

لاہور (نوائے وقت نیوز) ریلوے میں ایک بار پھر ڈیزل کا بحران سامنے آگیا۔ پی ایس او حکام کے مطابق محکمہ ریلوے پی ایس او کا ایک ارب 10 کروڑ کا نادہندہ ہے۔ پی ایس او نے ریلوے حکام کو صاف جواب دیدیا ہے کہ پیسے دو ڈیزل لو۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے نے اوپن مارکیٹ سے نقد رقم دیکر ڈیزل خریدنا شروع کردیا ہے۔ 2 دن کا ڈیزل باقی رہ گیا ہے۔ مارکیٹ سے بھی خرید رہے ہیں، ٹرین سروس متاثر نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن