کسانوں کی ہلاکت ‘رحیم یار خان: جرگے نے پولیس پر جرمانہ اور اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ دیدیا
رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) جرگے نے پنجاب پولیس پر جرمانہ اور پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ رحیم یار خان میں پولیس کی فائرنگ سے دو کسانوں کی ہلاکت کے واقعہ پر جرگہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دس روز قبل کسانوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جھگڑا گندم کی فصل اٹھائے جانے کے دوران ہوا تھا۔ فائرنگ سے دو کسان جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔ جرگے نے پنجاب پولیس پر 32لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ اے ایس پی صادق آباد اوم ایس ایچ او ماچکا کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ بھی دیا گیا۔ جرگے نے فیصلے میں کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے 200پولیس اہلکاروں کو بھی ضلع بدر کیا جائے۔