ملک بھر کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے: ذرائع الیکشن کمشن
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن آف پاکستان رواں ہفتہ کے دوران متعدد اہم فیصلے کرےگا جن میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد، عملہ کی تعداد اور پرامن انتخابات کیلئے ضروری سیکورٹی اقدامات شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ملک بھر میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرزکے اہلکاروں کی تعیناتی پرغورکیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر ذرائع نے بتایا کہ پورے ملک میں پولنگ سٹیشنوں پر تقریبا 80 ہزار عملہ تعینات کیا جائےگا۔ صوبائی حکومتیں حساس پولنگ سٹیشنوں کا فیصلہ کریں گی۔