• news

چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کے باوجود سکیورٹی فراہم نہ کرنا اے این پی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ہے: افراسیاب خٹک

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پی کے کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارٹی سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے مگر اس کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں اور ورکرز کو سکیورٹی فراہم نہیںکی جا رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اے این پی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔ وہ پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، پی کے پانچ سے نامزد اُمیدوار ارباب طاہر اور پی کے دو سے اُمیدوار غلام مصطفی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن