مولانا فضل الرحمان نے ڈرون حملوں میں امریکہ کی بی ٹیم کا رول ادا کیا: مسرت شاہین
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر ملک کو کرپشن اور بدعنوانی سے نجات دلائیں گے، دولت لوٹنے والوں کے چہروں سے شرافت کے نقاب اتار دیئے جائیں گے اور عوام انہیں جلد بے نقاب دیکھیں گے، عوام کو ریلیف دلانے، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کے خاتمے کا پروگرام لیکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ڈرون حملوں اور دوسرے معاملات میں امریکہ کی بی ٹیم کا رول ادا کیا ہے اسی لئے طالبا ن ان پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ پانچ سال بعد اب وہ کس منہ سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کی باتیں کر رہے ہیں۔