• news

حافظ آباد: انتخابی مہم میں اسلحہ کی نمائش پر سابق ناظم میاں انصر بھٹی 3 محافظوں سمیت گرفتار، ضمانت پر رہا

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پرمسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ، سابق تحصیل ناظم پنڈی بھٹیاں میاں انصر عباس بھٹی اور ان کے تین محافظوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سابق تحصیل ناظم پنڈی بھٹیاں میاں انصر عباس بھٹی اپنے تین محافظوں محمد آصف، عمران اور اسد جمیل کے ہمراہ پی پی 107کی اُمیدوار اپنی بھابی نگہت انتصار کی انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحہ کی سرعام نمائش کر رہے تھے۔ تاہم انصر عباس بھٹی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن