سمگلنگ نے پلاسٹک انڈسٹری کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایران سے پاکستان میں سمگلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یہ معاملہ ایران کی حکومت کے ساتھ اٹھائے ۔سمگلنگ نے پلاسٹک انڈسٹری کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا یہ بات صدر چیمبرفاروق افتخار نے پلاسٹک مینوفیکچررز کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پرکہی ۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کو مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ وفد کے ارکان میں لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین محمود غزنوی، ایس ایم طارق، پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب، ملک منور، جاوید جیلانی، چودھری مبین، میاں انجم، شیخ وحید، عثمان شریف، شیخ پرویز ، شیخ محمد ایوب ،ملک فاخر سلطان اور قمر الزمان شامل تھے۔