• news

مرکنٹائل ایکسچینج میں 22 ارب سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 70937 لاٹ کے سودے 22 ارب 32 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار 2 سو 20 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاندی، سونا، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 88.77 ڈالر بیرل چاندی 23.603 ڈالر اونس، سونا 1410.1 ڈالر اونس، سونا 10 گرام 44936 روپے، سونا ایک تولہ 54338 روپے، 100 کلوچاول 3383 روپے، ایک من پام آئل 4238 روپے، ایک کلو چینی 46.04 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 2877 روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن