غیر یقینی سیاسی صورتحال: سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کو 54 ارب سے زائد خسارہ
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز شدید مندا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 189.78پوائنٹس کمی سے 18600, 18700 دو نفسیاتی حدود سے گرکر 18524.50کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری میں 54ارب 93کروڑ 69 لاکھ 34ہزار733روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت گر کر45کھرب 46 ارب 46کروڑ 39لاکھ 12ہزار 441 روپے رہ گئی ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکس چینج میں مندے کے دوران مجموعی طور پر92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔5 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔39کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس94.22پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4060.55 پربندہوا۔کل 20لاکھ 54 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔