حافظ آباد : الیکشن 2002،2008کون جیتا کون ہارا؟
شہید عالم شبیر
حافظ آباد میں دو قومی حلقے این اے 102، اور این اے 103 اور تین صوبائی حلقے پی پی 105، اور 106، اور 107ہیں۔ الیکشن 2002ءمیں مسلم لیگ ق کے چوہدری مہدی حسن بھٹی 50824 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے بریگیڈیر (ر) محمد عثمان تارڑ 43218 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ این اے 103میں مسلم لیگ ق کے چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے 67626 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ان کے مدمقابل آزاد اُمیدوار چوہدری سرفراز خاں بھٹی نے 42990 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ صوبائی حلقہ پی پی 105میں لیگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے 27315 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ملک فیاض احمد اعوان 24638 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 106میں ق لیگ کے چوہدری شوکت علی بھٹی نے 40898 ووٹ حاصل کر کے پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد اُمیدوار حاجی امداد اللہ تارڑ35094 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی حلقہ107میں ق لیگ سے تعلق رکھنے والے سردار محمد رفیق گجر نے 39356 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد اُمیدوار ذوالفقار علی بھٹی28641 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
الیکشن2008ءمیں حلقہ این اے 102میں مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والی چودھری افضل حسین تارڑ کی بیٹی اور سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کی بہو حافظہ سائرہ افضل تارڑ نے 56313 ووٹ حاصل کرکے پہلی اور مسلم لیگ(ق) کے چودھری شوکت علی بھٹی42808 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حلقہ این اے 103میں ق لیگ کے چوہدری لیاقت عباس بھٹی 56791 ووٹ لے کر پہلی اور مسلم لیگ ن کے میاں شاہد حسین بھٹی54411 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 105میں پی پی پی کے ملک فیاض احمد اعوان 34134 ووٹ حاصل کر کے پہلے اور ق لیگ کے رائے ریاست علی کھرل 24507 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی پی 106سے مسلم لیگ ن کے چوہدری اسداللہ آرائیں 40072 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ق کے چوہدری شوکت علی بھٹی 34167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی پی 107میں ق لیگ کے چوہدری لیاقت عباس بھٹی 35398 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ میاں ناظم عباس بھٹی دوسرے نمبر پر رہے۔