حکومت کے آخری روز بینک کھلوا رقم منتقل کرنے کا ازخود نوٹس‘ آج سماعت ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار نے حکومت کے آخری دن بنک کھلوا کر رقم منتقل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ویزراعظم راجہ پرویز اشرف کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت آج ہو گی۔ دریں اثناءسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میرا دامن کرپشن سے پاک ہے بھرپور عدالتی جنگ لڑوں گا۔ اصغر خان کیس میں نامزد لوگوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ مجھے روک دیا گیا، جعلی ڈگری والے بھی صادق اور امین بن گئے ہیں۔