صاحبزادہ فضل کریم ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک‘ ختم قل آج ہو گا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ فضل کریم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مرکزی سنی رضوی مسجد جھنگ بازار فیصل آباد میں ان کے والد گرامی محدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمدکے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے پہلے دھوبی گھاٹ گراو¿نڈ میں صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ اداکی گئی۔ جس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے کم و بیش 2 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی نے پڑھائی۔ ختم قل آج بروز بدھ 17 اپریل کو صبح 9 بجے مرکزی سنی رضوی مسجد جھنگ بازار میں ہو گا۔ نماز جنازہ کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران اور کارکنان دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ جنازہ جامعہ رضویہ سے بڑے جلوس کی شکل میں دھوبی گھاٹ لایا گیا۔ دھوبی گھاٹ گراو¿نڈ کے چاروں طرف سنی اتحاد کونسل کے پرچم لہرا رہے تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کے سوگ میں شہر کے تمام بازار، تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر دھوبی گھاٹ گراو¿نڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہو اتھا اور گراو¿نڈ سے باہر سڑکوں پر بھی تاحدِ نظر انسانی سرہی سر دکھائی دے رہے تھے ۔ نما ز جنازہ کے اہم شرکا میں چودھری شجاعت حسین، مفتی منیب الرحمن، چودھری ظہیر الدین، عابد شیر علی، حاجی محمد حنیف طیب، صاحبزادہ پیر محمد فضل رسول رضوی، صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ، شاہ اویس نورانی، پیر اعجاز ہاشمی، ثروت اعجاز قادری، قاری زوار بہادر، پیر محمد افضل قادری، راجہ نادر پرویز، راجہ ریاض احمد، زاہد توصیف، مشتاق چیمہ، ڈاکٹر ذاکر حسین (وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی)، خواجہ اسلام، ملک اصغر قیصر، شیخ اعجاز احمد، علامہ حسین الدین شاہ، پیر فضیل عیاض قاسمی، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، پیر سید فدا حسین شاہ، قاری صداقت علی، پیر امین الحسنات شاہ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر میاں محمد حنفی سیفی، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ سید عرفان مشہدی، محمد نوازکھرل، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، پیر سید محمد اقبال شاہ، مفتی محمد رمضان سیالوی، مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر سید شمس الدین بخاری، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نواز بشیر جلالی، صاحبزادہ سید نوید الحسن شاہ، صاحبزادہ عبدالمالک، علامہ عبدالستار سعیدی، پیر طارق ولی چشتی، پیر سید سرور حسین شاہ، علامہ فاروق خان سعیدی، پیر عبدالقادر، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، قاری غلام رسول، پیر ضیاءالمصطفےٰ حقانی، قاضی عبدالعزیز چشتی، پیر فضل حق، صاحبزادہ فیض رسول رضوی، پیر میاں غلام مصطفےٰ، صاحبزادہ ضیاءاللہ رضوی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز تارڑ، صاحبزادہ محمد داو¿د رضوی، صاحبزادہ ضیاءالنور، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صوفی ارشد القادری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، کرنل محمد سرفراز سیفی، مفتی محمد کریم خان، مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا محمد علی نقشبندی، پیر زادہ محمد عثمان نوری، سید فرحت حسین شاہ، مولانا محمد حسین آزاد، علامہ ذوالفقار مصطفےٰ ہاشمی، سید ہدایت رسول شاہ، پیر مشتاق احمد شاہ الازہری، صاحبزادہ عطاءالمصطفے نوری، ملک بخش الٰہی، سعید ظفر کھچی (صدر اے ٹی آئی)، سید آفتاب عظیم بخاری، مفتی عنصر القادری (بریڈ فورڈ)، مفتی عبدالرحمن قمر سعیدی (نیویارک)، سید شعیب احمد شاہ (لندن)، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، صوفی ارشد القادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، مولانا منظور احمد سیالوی، شیخ اظہر سہیل، علامہ فاروق سلطان قادری، ملک نعیم شہباز اعوان (برطانیہ)، مفتی محمد یونس رضوی، علامہ باغ علی رضوی، سید سعید الحسن شاہ صاحب، حامد سرفراز، مولانا سعید احمد اسد، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، صاحبزادہ عطاءالحسنین شاہ، علامہ قاری محمد عارف سیالوی، حاجی رانا شرافت علی قادری، رانا سکندر اعظم (صدر انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ)، راشد محمود سدھے میاں (نائب صدر انجمن تاجران)، شاہد گوگی (جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب) شامل تھے۔ نماز جنازہ کے بعد صاحبزادہ فضل کریم کی تدفین کے دوران رقت انگیز منظر تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ان کی میت کو ان کے بیٹوں حامد رضا، حسین رضا، رحسن رضا اور محسن رضا نے لحد میں اُتارا۔ اس موقع پر ہزاروں لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا مسلسل ورد کرتے رہے اور نعرہ تکبیر و رسالت لگاتے رہے۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی نماز جنازہ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری دھوبی گھاٹ گرا¶نڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر تعینات کی گئی تھی۔ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حاجی محمد فضل کریم کی وفات پر تین روزہ سوگ بھی منایا جا رہا ہے اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔ دریں اثناءسنی اتحاد کونسل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا کو سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی‘ مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب، ڈاکٹر عمران مصطفی، علامہ مجاہد عبدالرسول خان، سید عثمان حیدر شاہ نقوی، پیر سید مبشر حسین شاہ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محمد ناصر نقشبندی، امتیاز علی چٹان (خوشاب)‘ سردار محمد طاہر ڈوگر‘ محمد اکرام خان شیرازی، محمد ناصر نقشبندی‘ حافظ محمد زاہد انقلابی‘ پروفیسر محمد آصف رضا سمیت دیگر عہدیداروں‘ علما و مشائخ اور کارکنوں کے ہمراہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے جنازے میں شرکت کی۔ ثروت اعجاز قادری نے جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات سے قوم ایک مخلص مذہبی و سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ مرحو م کی گرانقدر ملی و مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انتہا پسندی‘ دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف ان کی تحریک کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ علاوہ ازیں ثروت اعجاز قادری نے وفدکے ہمراہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے صاحبزادوں حامد رضا اور احسن رضا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی¿ درجات کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔