سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت منظور‘ ابوظہبی جیل سے رہا
دبئی (نوائے وقت نیوز) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ توقیر صادق کے کیس کی سماعت 20 مئی کو ہو گی۔ توقیر صادق کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ توقیر صادق کو ضمانت ملنے کے باوجود متحدہ عرب امارات کی حدود میں ہی رہنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ان کی فیملی بھی متحدہ عرب امارات منتقل ہو چکی ہے۔ انہیں ابوظہبی جیل سے رہا کر دیا گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کو رہا نہیں کیا گیا جبکہ یو اے ای کی عدالت نے توقیر صادق کو بری بھی نہیں کیا توقیر صادق متحدہ عرب امارات میں نظر بند ہیں۔ یو اے ای میں توقیر صادق کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہوگی۔ دوسری طرف یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ توقیر صادق کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کردیا گیا ہے۔