• news

نگران وزیر اعلی خیبر پی کے نے آج اے پی سی، اے این پی نے کل تھنک ٹینک کا اجلاس بلا لیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے نگران وزیر اعلیٰ طارق پرویز نے آل پارٹیز کانفرنس آج بدھ کو طلب کر لی۔ کانفرنس میں انتخابات اور سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور انتخابات سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ خیبر پی کے کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کر لیا گیا۔رہنماﺅں پر حملے، اے این پی نے تھنک ٹینک کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن