قدرتی آفات کے حوالے سے ایران کی مدد پر تیار ہیں: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا پرامن انعقاد اہم ہے۔ انتخابات کیلئے یورپی یونین کے ساتھ ملکر مبصرین بھیجیں گے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سرحد پر زلزلے سے جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے تیار ہیں، قدرتی آفات کے نتیجے میں امریکہ ایران کی مدد کر سکتا ہے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نااہلی سے متعلق پاکستانی عدالتی طریقہ کار کا احترام کرتے ہیں۔