حافظ آباد: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر امیدوار احمد نواز رند گن مین سمیت گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت)پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور اسلحہ کی سر عام نمائش پر پی پی 107میں عوامی مسلم لیگ کے اُمیدوار احمد نواز رند اور اُنکے گن مین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احمد نواز رند اپنے گن مین سمیت انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائس کر رہے تھے جس پر پولیس تھانہ سکھیکی نے موقع پر گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔