مسلم لیگ ن نے لاہور سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی، آج اعلان متوقع
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی صدارت میں گذشتہ روز لاہور سے قومی اسمبلی کی 13 نشستوں میں سے 10 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ این اے 124، این اے 127 اور این اے 130 کی ٹکٹوں کا فیصلہ زیر التوا ہے، اس بارے میں (آج) بدھ کو فیصلہ متوقع ہے۔