• news

مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کے باہر عمر سہیل ضیا بٹ اور تنویر نثار گجر کے حامیوں میں تصادم

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹا¶ن کے باہر گذشتہ روز بھی مختلف حلقوں سے آنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں کا تانتا بندھا رہا۔ ٹکٹوں کے اعلان کے منتظر افراد سیکرٹریٹ کے باہر نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ ایک موقع پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 کے سابق رکن قومی اسمبلی عمر سہیل ضیاءبٹ اور پی پی 154 سے ٹکٹ کے خواہاں امیدوار تنویر نثار گجر کے حامیوں میں جھڑپ ہو گئی۔ کارکن ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے جس سے ایک کارکن کے کپڑے پھٹ گئے تاہم پولیس نے بچا¶ کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن