ق لیگ نے این اے 105 سمیت 13 قومی 25 صوبائی حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کردیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے گجرات سے حلقہ این اے 105 سمیت 13قومی، پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے مزید 25 حلقوں میں امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ شجاعت حسین نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 سے چودھری پرویزالٰہی، این اے 104 سے چودھری وجاہت حسین، این اے 107 سے رحمان نصیر، این اے 61 چکوال سے چودھری پرویزالٰہی، این اے 62 جہلم سے چودھری فرخ الطاف، این اے 63 جہلم سے چودھری فواد حسین، این اے 65 سرگودھا سے غیاث احمد میلہ، این اے67 سرگودھا سے انور علی چیمہ، این اے 74 بھکر سے نعیم اللہ شاہانی، این اے 77 فیصل آباد سے چودھری ظہیر الدین خان، این اے 79 فیصل آباد سے سردار دلدار چیمہ، این اے 80 فیصل آباد سے رانا آصف توصیف اور این اے 131 شیخوپورہ سے آمنہ حیات ڈھلوں کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ صوبائی حلقوں میں پی پی 5 راولپنڈی سے سہیل اشرف، پی پی 22 چکوال سے سردار امجد الیاس، پی پی 24 جہلم سے چودھری فرخ الطاف، پی پی 26 جہلم سے محمد عارف چودھری، پی پی 27 جہلم سے عابد اشرف جوتانہ، پی پی 29 سرگودھا سے رب نواز لک، پی پی 60 فیصل آباد سے خالد نبی گجر، پی پی 61 فیصل آباد سے سردار دلدار چیمہ، پی پی 94 گوجرانوالہ سے خواجہ وقار حسن، پی پی 110 گجرات سے مونس الٰہی، پی پی 111 گجرات سے میاں عمران مسعود، پی پی 114 گجرات سے چودھری محمد ارشد، پی پی 115 گجرات سے چودھری نعیم رضا، پی پی 117 منڈی بہاﺅ الدین سے باسمہ چودھری، پی پی 118 منڈی بہاﺅ الدین سے مونس الٰہی، پی پی 118 میں سابق ایم پی اے الطاف رانجھا نے مونس الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پی پی 120 منڈی بہاﺅ الدین سے محمد عارف گوندل، پی پی 123 سیالکوٹ سے حافظ محمد رضا، پی پی 130 سیالکوٹ سے ضیاءاللہ کھارا، پی پی 135 نارووال سے شاہد دیہڑ ایڈووکیٹ، پی پی 136 نارووال سے موسیٰ رضا بخاری، پی پی 149 لاہور سے حبیب اللہ بھٹی، پی پی 163 شیخوپورہ سے مشتاق احمد گجر، پی پی 196 ملتان سے سجاد وڑائچ، پی پی 212 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 262 لیہ سے چودھری محمد الطاف کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔