• news

الیکشن کمشن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے نیا ٹربیونل قائم کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن کی درخواست پر نیا الیکشن ٹریبونل قائم کر دیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی تھی کہ اپیلوں کی سماعت کے لئے 17 اپریل تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم اپیلوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور لاہور میں کام کرنے والے دو ٹریبونل 17 اپریل تک تمام اپیلوں کی سماعت مکمل نہیں کر سکتے اس لئے نیا ٹربیونل تشکیل دے دیا جائے۔ ہائی کورٹ نے مسٹر جسٹس انوارالحق اور مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ پر مشتمل نیا ٹریبونل قائم کر دیا ہے

ای پیپر-دی نیشن