• news

مسلم لیگ (ن) اورجمہوری وطن پارٹی میں پنجاب کی چار نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ

لاہور (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اورجمہوری وطن پارٹی کے درمیان پنجاب کی چار نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہو گئی ہے ۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 89 سے محتمی بلوچ امیدوار ہوں گے ۔ صوبائی اسمبلی کے فیصل آباد کے حلقہ 54 سے نواز بلوچ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 76 سے سہیل عباس اور ساہیوال میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 222 سے صادق خان جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار ہوں گے ترجمان کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی میاں نواز شریف سے جلد ملاقات کر کے ان کا سیٹ ایڈجسمنٹ پر شکریہ ادا کریں گے جبکہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن