ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار زخمی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان (آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے چار اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس موبائل پولیٹیکل ایجنٹ کے گھر کے باہر معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک دھاک لگائے دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو دہشتگرد مارے گئے۔