چیف جسٹس کا ارکان پارلیمنٹ کو اربوں روپے فنڈز کی فراہمی کا ازخود نوٹس سیکرٹری خزانہ اور کابینہ کی آج طلبی
اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پارلیمنٹیرینز کو اربوں روپے فنڈز کی فراہمی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کو آج طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس نے پارلیمنٹیرینز کو اربوں روپے کے فنڈز کی فراہمی پر ازخود نوٹس لے لیا ہے اور کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بدھ کو ہو گی۔ جس کے لئے عدالت نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان فنڈز سے فائدہ اٹھانے والوں میں راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، عبدالقادر گیلانی، پرویز الٰہی اور دیگر رہنما شامل ہیں۔