• news

کشیدگی کے بعد پاکستان کیساتھ تعلقات ٹریک پر آگئے: نائب امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (اے پی اے ) نائب امریکی وزیر خارجہ اینڈریو جے شپیرو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات طویل عرصہ تک کشیدہ رہنے کے بعد ٹریک پر آچکے ہیں۔ تعلقات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اور امریکہ توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات کو مدنطر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے گا۔ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ اور اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو متعدد مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں کے پاکستانی تنصیبات پر متعدد حملوں سے دونوں ملکوں کے مفادات کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ ان واقعات نے امریکہ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ نہ صرف دونوں ملکوں کے مفادات کو محفوظ بنایاجاسکے بلکہ پاکستان کو ضروری امدار فراہم کیا جائے تاکہ وہ انتہا پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھا سکیں۔ان رابطوں کا مقصد پاکستان کو فراہم کردہ امداد بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن