شیری رحمٰن کا نام دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی این جی او ”ویمن ان ورلڈ فاو¿نڈیشن“ نے شیری رحمٰن کا نام دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا۔ 125 خواتین کی لسٹ میں ہلیری کلنٹن، سوسان رائس، شرمین عبید چنائے شامل ہیں۔ این جی او کے ترجمان نے بیان میں شیری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان اور امریکہ کے خراب ہوتے ہوئے تعلقات کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔