• news

جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملہ، 5افراد جاں بحق، 7زخمی

جنوبی وزیرستان (آن لائن+ ثناءنیوز) جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحصیل لدھا کے علاقے بابر غر میںڈرون حملہ ایک مکان پر کیا گیا۔ امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد علا قے میں جا سو س طیا رو ں کی نچلی پروازیں جا ری رہیں جس سے لو گو ں میں سخت خو ف و ہرا س پھیل گیا ۔ادھر حکا م نے دعو ی کیا ہے کہ جس مکا ن کو نشا نہ بنا یا گیا ۔شدت پسندوں کے زیر استعما ل تھا تا ہم فو ری طو ر پر ما رے جا نے والو ں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔دوسری جانب ریڈ کراس کے سربراہ پیٹر میورر نے امریکی ڈرون حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ان مقامات پر کئے جارہے ہیں جنہیں میدانِ جنگ قرار نہیں دیا جاسکتا اور انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح میدانِ جنگ کی تعریف بھی بدل سکتی ہے۔ جنےوا مےں اپنے بےان مےںمیورر نے کہا کہ خفیہ اور متنازعہ ڈرونز کا استعمال اپنی ذات میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ میدانِ جنگ میں وہ ایک جائز ہتھیار ہیں لیکن اس کے برخلاف جہاں کوئی جنگی حالت اور میدان نہ ہو ، وہاں ڈرون کا استعمال ایک مسئلہ ہے۔ عالمی ریڈ کراس تنظیم کے سربراہ نے زور دیا کہ اس ہتھیار کا بہت محدود استعمال کیا جائے۔ افغانستان اور یمن میں مسلح جنگ کے تناظر میں ڈرون استعمال کئے جارہے ہیں جو جائز ہے لیکن پاکستان میں اس کااستعمال درست نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن