• news

پنجاب: 148 قومی‘ 287 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کی قومی اسمبلی کی 148‘ 287صوبائی نشستوں کے لئے جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں لاہور سے قومی اسمبلی کے 13حلقوں کے امیدواروں میں این اے 118ملک ریاض، این اے 119حمزہ شہبازشریف، این اے 120نوازشریف، این اے 121مہر اشتیاق احمد، این اے 122سردار ایاز صادق، این اے 123پرویز ملک، این اے 124شیخ روحیل اصغر، این اے 125خواجہ سعد رفیق، این اے 126خواجہ احمد حسان، این اے 127وحید عالم خان، این اے 128ملک افضل کھوکھر، این اے 129شہبازشریف، این اے 130سہیل شوکت بٹ شامل ہیں جبکہ لاہور سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں میں پی پی 137خواجہ عمران نذیر، پی پی 138مشتاق مغل، پی پی 139بلال یاسین، پی پی 140ماجد ظہور، پی پی 141مجتبیٰ شجاع، پی پی 142حمزہ شہبازشریف، پی پی 143چودھری شہباز احمد، پی پی 144باﺅ محمد اختر، پی پی 145وحید گل، پی پی 146ملک وحید، پی پی 147محسن لطیف، پی پی 148چودھری اختر رسول، پی پی 149رانا مشہود احمد خان، پی پی 150مہر اشتیاق، پی پی 151سید توصیف شاہ، پی پی 152خواجہ سلمان رفیق، پی پی 153رمضان صدیق، پی پی 154سید زعیم حسین قادری، پی پی 155میاں محمد نصیر، پی پی 156یاسین سوہل، پی پی 159شہبازشریف، پی پی 160سیف الملوک اور پی پی 161شہبازشریف کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) پیر سید محفوظ شاہ مشہدی کو مسلم لیگ (ن) نے پی پی 120سے باقاعدہ ٹکٹ جاری کر دیا، پیر سید محفوظ مشہدی نے میاں محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ 11مئی کو قوم لٹیروں کو مسترد کر دیگی۔ مسلم لیگ (ن) کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔اسمبلی کی 297میں سے 287سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔ پی پی 34سرگودھا، پی پی 61فیصل آباد، پی پی 78جھنگ پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن