• news

ہولناک زلزلہ

منگل کی سہ پہر ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 7.9 شدت کے زلزلے کا مرکز پاک ایران سرحد کا علاقہ تھا۔ کراچی میں ایک اور ایسے ہی زلزلے کی وارننگ ملی ہے۔ ہولناک زلزلے سے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں بچوں اور خواتین سمیت 35 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہو گئے۔ 16 اپریل کے زلزلے کی شدت 2005ءکے زلزلے سے قدرے زیادہ تھی 2005ءمیں کشمیر اور صوبہ خیبر پی کے میں 86 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ تباہی سے دوچار ہونے والا انفراسٹرکچر ہنوز پہلی والی شکل میں نہیں آ سکا۔ یہ بڑی شدت کا ہولناک زلزلہ ضرور ہے لیکن اپنی شدید شدت کے تناسب سے اتنا تباہ کن نہیں تھا۔ البتہ جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ بلوچستان حکومت نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ مرکز اور دوسرے صوبوں کو بھی اس میں شامل ہو کر متاثرین کی جتنا جلدی ممکن ہے بحالی کیلئے معاونت کرنی چاہئے۔ قوم خدا سے ایسی آفات سے محفوظ رہنے کی دعا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن