گجرات: تحریک انصاف کے رہنما چودھری مبشر مسلم لیگ (ن) میں شامل
گجرات (نامہ نگار)پاکستان تحرےک انصاف ضلع گجرات کے رہنما چودھری مبشر حسےن نے پارٹی چھوڑ کر (ن) لےگ مےں شمولےت اختےار کر لی شمولےت کے بعد مسلم لیگ (ن) نے حلقہ اےن اے 105سے انہےں امےدوار نامزد کر دےا سروس رےسٹ ہاﺅس مےں منعقدہ پرےس کانفرنس مےںاس بات کا اعلان کرتے ہوئے چودھری احمد سعےد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امےدوار نہ ہونے کے معاملے پر کارکن دلبرداشتہ تھے جس پر قائدےن کو حالات و اقعات سے آگاہ کےا اور انہوں نے چوہدری نصےر عباس کا ٹکٹ کےنسل کر کے انکی رضا مندی سے چوہدری مبشر حسےن کو دےدےا انہوں نے کہا کہ اس عمل پر نصےر عباس سدھ نے بڑے پن کا مظاہرہ کےا ہے اور فےصلہ کو من و عن تسلےم کےا ہے سابق اےم اےن اے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ نصےر سدھ جےسا جذبہ ہر کسی مےں ہونا چائےے چوہدری مبشر حسےن اللہ کے فضل سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے فارغ ہوئے ہےں جنہےں دوبارہ خوش آمدےد کہتے ہےں ہمےں اتنی محنت حافظ آباد مےں نہےں کرنی پڑی جتنی حلقہ اےن اے 105کے امےدوار کےلئے کرنی پڑی ہے۔ چودھری مبشر حسےن کا گجرات مےں اپنا دھڑا ہے انشاءاللہ تمام ساتھی انکی کامےابی کےلئے کردار ادا کرےنگے۔ تقرےب مےں ضلعی صدر ملک حنےف اعوان ، ضلعی جنرل سےکرٹری حاجی ناصر محمود ، حاجی عمران ظفر ، مہر عرفا ن ےوسف ، راجہ طاہر شےر ، مےاں ندےم اسلم ، امجد فاروق ، جاوےد بٹ دےگر شامل تھے۔