مسلم لیگ ن نے لاہور سے 5 سابق یونین ناظمین کو قومی، صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دئیے
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کی یونین کونسلوں کے 5 ناظمین کو قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں دے دی ہیں۔ وحید عالم خان کو این اے 127 کی ٹکٹ ملی ہے وہ انارکلی کی یونین کونسل کے ناظم تھے۔ مشتاق مغل یونین کونسل 12 شاہدرہ کے ناظم تھے انہیں پی پی 138، ماجد ظہور یونین کونسل مزنگ کے ناظم تھے انہیں پی پی 140، ملک وحید تاج پورہ یونین کونسل کے ناظم تھے انہیں پی پی 146 اور شاہ کمال یونین کونسل کے سابق نائب ناظم سید توصیف شاہ کو پی پی 151 میں ٹکٹ دیا گیا ہے۔