• news

پاکستان کو شدید اندرونی ‘ بیرونی خطرات کا سامنا ہے‘ بھارت ڈبل گیم کر رہا ہے: سیکرٹری دفاع

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اسلام آباد کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے۔ یہ بات سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے جنوبی ایشیا میں سکیورٹی اور سٹرٹیجک صورتحال پر کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوامی رابطوں میں اضافہ کے لئے کوششیں دوسری طرف بھارت جان بوجھ کر ضروری پانی وسائل سے پاکستان کو محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹرٹیجک مذاکرات کے متعدد دور میں ناکامی کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ متنازعہ مسائل پر رضامندی کے قریب پہنچنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور ملک کو انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ مریکی افواج 2014ءمیں افغانستان سے انخلا مکمل کر لیں گی لیکن افغان حکومت انخلاءکے بعد کی صورتحال پر تذبذب کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن