• news

اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی خواتین نے پھر پرویز مشرف کے پوسٹر پھاڑ ڈالے، سیاہی پھینک دی

اسلام آباد (نامہ نگار + نیٹ نیوز) وفاقی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر جامعہ حفصہ کی خواتےن نے ایک مرتبہ پھر دھاوا بول کر سابق صدر جنرل پروےز مشرف کے انتخابی بےنرز اور پوسٹر پھاڑ دئیے اور ان کے خلاف سڑکوں اور دےواروں پر نعرے تحرےر کر دئیے، بتایا گیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی درجنوں خواتےن نے بلےو اےرےا سمےت دےگر علاقوں مےں لگے پروےز مشرف کے پوسٹر چھرےوں کی مدد سے پھاڑے اور کئی پوسٹروں میں مشرف کے چہرے پر کالا رنگ پھےنک دےا گےا۔ واضح رہے کہ جامعہ حفصہ کی خواتےن نے چند روز پہلے بھی مشرف کے انتخابی بےنرز اور پوسٹر پھاڑ دئیے تھے۔ بعض مقامات مےں مشرف کے چہرے پر گارا مل دےا گےا ہے تاہم اس دوران پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، بتایا گیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی خواتین کی قیادت مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کر رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن