اسلحہ کی نمائش، پولیس سے جھگڑے پر میاں منشا کا بیٹا گن مین سمیت گرفتار
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور اہلکاروں سے جھگڑا کرنے پر معروف کاروباری شخصیت میاں منشاءکے بیٹے میاں عمر منشاءکو گن مین محبوب سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ دو گن مین صابر اور فتح شیر موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس ناکہ گجومتہ پر تعینات اہلکاروں نے میاں منشاءکے بیٹے میاں عمر منشاءاور اس کے گن مینوں کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر روکا تو عمر منشاءاور اس کے تین گن مینوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑا کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نشتر کالونی پولیس نے میاں عمر منشا اور اس کے تین گن مینوں کے خلاف اے ایس آئی طارق عزیز کی مدعیت میں اسلحہ کی نمائش و کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔